Live Updates

نومنتخب وزیر اعظم عمران کا سجدہ شکر،ملک کی تعمیر اور ترقی کیلئے دعا کی

جمعہ 17 اگست 2018 23:22

نومنتخب وزیر اعظم عمران کا سجدہ شکر،ملک کی تعمیر اور ترقی کیلئے دعا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے پر سجدے میں گر گئے اور ملک کی تعمیر اور ترقی کے لئے دعا ء کی اور شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے دن نو منتخب وزیراعظم عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں گئے اور وہاں پر انہوں نے شکرانے کے نوافل ادا کئے وزیراعظم عمران خان اپنے خواب کی تعمیل اور تاریخی کامیابی پر سجدے میں گر گئے اور اللہ کا شکر ادا کیا عمران خان نے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے دعائیں کیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات