کرپشن الزامات کے تحت اسرائیلی وزیراعظم سے پوچھ گچھ

جمعہ 17 اگست 2018 23:22

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملکی ٹیلی کام کے ایک ادارے کو مراعات دینے کے الزام میں پوچھ گچھ کی گئی۔ اسرائیلی وزیراعظم کو کرپشن کے جن تین الزامات کا سامنا ہے، اٴْن میں سے یہ ایک ہے۔

(جاری ہے)

انسداد بدعنوانی کے ادارے کے حکام کا اصرار ہے کہ نیتن یاہو نے بازیق ٹیلی کام کو خصوصی مراعات دلوائی تھیں تا کہ اٴْن کی اور اہلیہ کی خصوصی ٹیلی وڑن کوریج کی جا سکے۔ چھان بین کرنے والے حکام نے ملکی وزیراعظم سے چار گھنٹے تک تفتیشی سوالات کیے۔ اپنے ترجمان کے حوالے سے نیتن یاہو نے کہا کہ آج کی پوچھ گچھ کے بعد یہ تفتیشی عمل اپنے منطقی انجام یعنی بے بنیاد ہوتے ہوئے اختتام کو پہنچ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :