مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی درست تھی، رومانین وزیراعظم

جمعہ 17 اگست 2018 23:22

بخارسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) مشرقی یورپی ملک رومانیہ کی خاتون وزیراعظم وِیوریسا ڈانسیلا نے یورپی یونین کے لکھے گئے خط میں پولیس کی اٴْس کارروائی کو قانون کے مطابق درست اور جائز قرار دیا، جس میں 450 سے زائد مظاہرین زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

حکومت مخالف بڑا مظاہرہ دس اگست کو دارالحکومت بخارسٹ میں کیا گیا تھا اور اِس میں اسی ہزار سے زائد لوگ شریک تھے۔ وزیراعظم ڈانسیلا نے یورپی کمیشن کے سربراہ ڑاں کلود ینکر کو لکھے گئے خط میں واضح کیا کہ یہ مظاہرہ حکومت کو ختم کرنے کی ایک کوشش تھی۔ ڈانسیلا کے مطابق ملکی قدامت پسند اپوزیشن اس مظاہرے کے پس پردہ تھی۔ یورپی کمیشن نے مناسب وقت پر خط کا ردعمل دینے کا بتایا ہے۔