کراچی،کورنگی میں پولیس میں پولیس کی فائرنگ سے مبینہ رہزن ہلاک کرہو گیا، ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

جمعہ 17 اگست 2018 23:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس میں پولیس کی فائرنگ سے مبینہ رہزن ہلاک کرہو گیا، ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،کورنگی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ زمان ٹان کے علاقے کورنگی سیکٹر 50/Cگھی فیکٹری کے قریب موٹر سائیکل سوار 2ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس کو دیکھ کر ملزمان نے فرار کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ کردی پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہو ئے ایک ملزم کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ، زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر اس نے دم توڑ دیا پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی عمر 35سال کے قریب ہے اور شناخت نہیں کی جاسکی ہے جبکہ ملز م کا ایک ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔