Live Updates

عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے مسلم لیگ (ن) والوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ‘ مسرت چیمہ

پاکستان اپنے نئے دورمیں داخل ہو گیا ،اب دنیا کی کوئی طاقت اسے آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی ‘ رکن پنجاب اسمبلی

جمعہ 17 اگست 2018 23:34

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے نئے دورمیں داخل ہو گیا ہے اور اب دنیا کی کوئی طاقت اسے آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی ،مسلم لیگ (ن) کو اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی لیکن انہیں ہر صورت عوام کے فیصلے کو تسلیم کرنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مسرت چیمہ نے کہا کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک کو ایک نئی سمت ملے گی اور اب حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہے لیکن عوام ان کی اصلیت اور حقیقت سے آگاہ ہیں ۔ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے مسلم لیگ (ن) کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میںسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے بعد وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں بھی مسلم لیگ کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات