پرویز رشید اور سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کی طرف سے اربوں روپے کے سیکرٹ فنڈ کے غبن کرنے کا سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا
سپریم کورٹ نے قومی سلامتی کیخلاف سازش اور پاک فوج کیخلاف برطانوی اخبار میں اشتہارات چھپوانے پر سابق ایم ڈی ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرز ا کیخلاف کارروائی کیلئے وزارت اطلاعات سے جواب طلب کرلیا
جمعہ 17 اگست 2018 23:34
(جاری ہے)
پی ٹی وی میں ملازمت اختیار کرنے سے قبل وہ بھارتی چینل ذی انٹرنیشنل سے وابستہ تھے وہ ذی چینل میں بطور جنرل منیجر چیف ایگزیکٹو آفیسر‘ ڈائریکٹر سیل اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ خدمات دیتے رہے ہیں۔ پی ٹی وی کو جوائن کرنے کے ایک ماہ کے اندر اندر متعلقہ وزارت اور حکومتی اداروں سے سیکرٹ فنڈز حاصل کئے حالانکہ قانون کے مطابق انہیں یہ فنڈز حاصل کرنے کا اختیار بھی نہیں ہے۔
درخواست کے مندرجات کے مطابق اس وقت کے چیئرمین پی ٹی وی پرویز رشید نے بھی سیکرٹ فنڈز سے اپنا حصہ وصول کرتے رہے ہیں اور فنڈز کے حصول کی باقاعدہ دستاویزاتی ثبوت بھی فراہم کئے گئے ہیں اس اثناء میں 13 جولائی 1999 پاک فوج کے خلاف برطانوی اخبار ’’دی ٹائم‘‘ میں روگ آرمی کے اشتہارات چھپوائے گئے تھے یہ اشتہارات اس وقت چھپوائے گئے تھے جب نواز شریف اور آرمی چیف کے مابین شدید چپقلش جاری تھی اور کارگل کا واقعہ رونماء ہوچکا تھا جب اشتہارات برطانوی اخبارات میں چھپوائے گئے تھے ان سے پہلے یوسف بیگ مرزا نے برطانیہ کا دورہ کیا تاہم اس دورے کا مقصد ابھی تک واضح نہیں کیا جاسکا۔ پی ٹی وی چھوڑنے کے بعد یوسف بیگ مرزا نے ایک نجی چینل کو جوائن کیا وہاں دوسری ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ بھارت کے مفادات کا تحفظ بھی تھا۔ یوسف بیگ مرزا پر الزام ہے کہ انہوںنے پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں ملوث بھارتی چینل ذی کے کئی صحافیوں کو پاکستان دورہ میں مدد دی اور ان کو ویزے جاری کرانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ پی ٹی وی کے نو سال تک ایم ڈی رہنے کے دورانیہ میں بھاری مالی بدعنوانیوں میں ملوث رہے ہیں سپریم کورٹ نے اس پورے قومی سلامتی امور کے خلاف سازش کرنے اور قومی فنڈز کے غبن کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت اطلاعات و نشریات سے جواب طلب کرلیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.