ہنگومیں معمرخاتون کے قتل کا ڈراپ سین‘قاتل مقتولہ کا پڑوسی نکلا

جمعہ 17 اگست 2018 23:35

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ہنگومیں معمرخاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیاقاتل مقتولہ کا پڑوسی نکلا۔سفاک قاتل نے محلہ یوسف خیل میں چوری کی نیت سے داخل ہوکر معمر خاتوں حیات بی بی کا گلہ تیزدھارآلہ سے کاٹ دیاتھا۔ٹل پولیس کی کامیاب کاروائی میںمبارک نامی سفاک قاتل درندہ صفت چور گرفتارکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دن قبل ضلع ہنگوکے تحصیل ٹل محلہ یوسف خیل میں چوری کی وردات کے دوران 78سالہ بزرگ خاتون کوگلہ کاٹ کربے دردی سے قتل کیاگیا تھا اور واقعہ کی باضابطہ ایف آئی آر تھانہ ٹل میں مقتولہ حیات بی بی بیٹے خالق شاہ کی مدعیت میں مجموعہ تعزیرات پاکستان کے زیردفعہ302کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ٹل پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں ایس ایچ او ٹل جمشیدخان نے فوری مختلف زرائع سے واقعہ سے متعلق معلومات کے حصول اورملزم کوبے نقاب کرانے کی کامیاب جدوجہدمیں مقتولہ حیات بی بی کے پڑوسی سفاک درندہ صفت چورقاتل مبارک کوحراست میں لیکران کے قبضے سے مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمدکرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ٹل پولیس کے مطابق رات گئے مقتولہ حیات بی بی نے اپنے گھرمیں چوری کی نیت سے داخل ہونے والے پڑوسی کوشناخت کرلیا جس پرمبارک نے فرارہونے سے قبل تیزدھارآلہ سے حیات بی بی کا گلہ کاٹ کرقتل کردیا تھا۔ٹل پولیس کے مطابق پولیس کی کامیاب سفاک قاتل کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کرکے ابتدائی تفتیش کا آغازکردیاگیاہے۔