Live Updates

پی ٹی آئی اور ق لیگ نے ووٹوں کی خرید و فروخت کی، محمد مرزاجاوید

سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں نون لیگ کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا،لیگی ایم اے

جمعہ 17 اگست 2018 23:46

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) ممبر پنجاب اسمبلی محمد مرزاجاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے ووٹوں کی خرید و فروخت کی،انہوں نے کہا کہ نون لیگ اس وقت مشکل حالات سے گزر رہی ہے لیکن مشکل وقت بھی گزر جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں نون لیگ کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا،پرویز الٰہی جعلی مینڈیٹ سے اسپیکر منتخب ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سے بڑا کوئی لیڈر نہیں،قید کی صعوبتیں منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی،انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے ٹرمپ ثابت ہوں گے،عمران خان کے دور میں اقربا ء پروری کی مثالیں قائم ہونگی،وہ ان خیالات کا اظہار نواز شریف فارم جاتی عمرہ پر نماز جمعہ کے وقت میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،انہوں نے میاں نواز شریف کی جلد رہائی اور بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی،اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری رشید ،حبیب اللہ بھٹی مدنی اور دیگر مسلم لیگی کارکنان بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات