کراچی ، مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک

جمعہ 17 اگست 2018 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) کراچی میں کورنگی زمان ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے۔ دیگر علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں سات ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے ہوا۔

(جاری ہے)

مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے فیروز آباد اور لیاقت آباد میں پولیس کی کارروائیوں میں سات ملزمان گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔