عمرکوٹ،معیاری اور صحتمند قربانی کے جانوروں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے بیمار جانوروں کو فروخت نہ ہونے دیا جائے، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر حسین سانگی

جمعہ 17 اگست 2018 23:47

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) معیاری اور صحتمند قربانی کے جانوروں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے بیمار جانوروں کو فروخت نہ ہونے دیا جائے اگر خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی بھی بیوپاری پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، اس بات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر حسین سانگی نے اپنے آفیس میں لائیو اسٹاک اورمونسپل کمیٹی کے نمائیندوں سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قر بانی کے جانوروں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ چاروں تعلقوں کی مویشی منڈیوں میں فوری طور پر جانوروں کے علاج کے لیے کیمپ لگائیں جائیں کیونکہ اگر کوئی بھی جانور مویشی منڈی میں اچانک بیمار ہو جائے تو بر وقت اس جانور کا علاج کیا جا سکے ،انہوں نے ہدایت کی کہ مون سون کا موسم کے پیش نظر مویشی منڈی میں ضروری انتظامات فوری طور پر کئے جائیں تاکہ جانوروں میں بیماری پھیلنے کے خدشات پر قابو پایا جا سکے ، انہوں نے مونسپل کمیٹی کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ عمرکوٹ مویشی منڈی میں صحت و صفائی کا پورا خیال رکھیں اور کسی بھی قسم کی گندگی کو برداہشت نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ اور مونسپل کمیٹی مویشی منڈی میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے ، انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کو خریدنے والے افراد کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نا آئے ۔

#

متعلقہ عنوان :