لاہور ،موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکو شہری کو لوٹ کر فرار ہو گئے

جمعہ 17 اگست 2018 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) شاد باغ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے جنید نامی راہگیر شہری کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے، شہری جنید بنک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر جا رہا تھا کہ ڈاکوئوں نے اسے روک کر گن پوائنٹ پر رقم اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے، تھانہ شاد باغ پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :