Live Updates

کوئی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال نہیں کر سکتی ،عزیز الرحمن چن

جمعہ 17 اگست 2018 23:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ کوئی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال نہیں کر سکتی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اقدامات کئے اور جمہوریت کے استحکام کو ملحوظِ خاطر رکھا۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد نظریاتی جماعت ہے تحریک انصاف اور ن لیگ کی ہارس ٹریڈنگ نے دونوں جماعتوں کے نظریات کا پول کھول دیا عوام دونوں جماعتوں کی اقتدار کی لڑائی کو اچھی طرح جان چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا جینا اور مرنا عوام کے لئے ہے پیپلز پارٹی اپنی ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے شہید بھٹو اور بی بی شہید کے فلسفے پر عمل کر رہی ہے۔ عوام پیپلز پارٹی کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں، پیپلز پارٹی کے ورکرز نے بلاول بھٹو کی قیادت میں نئی سوچ کو پروان چڑھانا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات