وائس چانسلر نے فضلے کو توانائی میں تبدیل کرنے کیلئے ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا

جمعہ 17 اگست 2018 23:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسرنیاز احمد اختر نے انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیاہے ۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹرمحمد مکشوف اطہر،پرنسپل انویسٹی گیٹر پراجیکٹ ڈاکٹر زیب النساء ، سینئر فیکلٹی ممبران و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر زیب النساء نے 71ملین روپے کے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بائیو ماس/کمیونل فضلے کو توانائی میں بدلنے کیلئے انڈسٹریل ریسرچ لیب کے قیام بارے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 3کے وی کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی پیداوار میں مستقبل میں اضافہ ہوگا۔ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی ، خوشحالی اور معاشرے کی فلاح وبہبود کیلئے ایسے منصوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں۔