Live Updates

قومی اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت ایوان میں اکیلے بیٹھ کر گیلریوں کو دیکھتے رہے

جمعہ 17 اگست 2018 23:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت ایوان میں اکیلے بیٹھ کر گیلریوں کو دیکھتے رہے کیونکہ ایوان میں کوئی اور رکن اسمبلی تو موجود نہیں تھا لیکن گیلریاں کچھا کچ بھری ہوتی تھیں جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے اسمبلی میں ڈاکٹر عامر لیاقت کے علاوہ کوئی اور رکن اسمبلی موجود نہیں تھا اور اسمبلی حال کے دروازوں پر بہت زیادہ رش تھا جس کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاتھا اور دروازوں پر موجود لوگ اندر آنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن گیلریوں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکاروں کو اندر نہیں آنے دے رہے تھے اور وہ نعرے بازی کر رہے تھے ایسی صورت حال کو ڈاکٹر عامر لیاقت دیکھ رہے تھے کہ گیلریوں میں اتنا رش ہو گیا ہے لیکن ایوان میں ابھی تک کوئی نہیں آیا اس کے تھوڑی دیر بعد پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمر اسمبلی میں آئے اور وہ ان کے پاس جا کر ان سے گفتگو کرتے رہے اس کے بعد وہ بھی ایوان سے باہر چلے گئے جب واپس آئے تو ہاتھ میں ایک کاغذ تھا جب یہ وہ اراکین اسمبلی سے دستخط کروا رہے تھے تو عارف علوی نے دستخط کر دیئے جب کہ شفقت محمود نے انہیںکہا کہ آپ ادھر بیٹھیں میں آتا ہوں کہہ کر ٹال دیا اسد عمر کو جب عامر لیاقت نے کاغذ دیا تو وہ اس کو تفصیل سے پڑھنے کے بعد دستخط کر گئے اس کے بعد جب عمران خان آئے تو پھر پہلے کی طرح آ کر عمران خان کے پاس نیچے بیٹھ گیا اور گفتگو کر تے رہے جبکہ دوسرے پی ٹی آئی کے اراکین عمران خان کے پاس کھڑے رہے اور ا نکودیکھتے رہے کہ یہ کس انداز میں روز آ کے بیٹھ جا تے ہیں آخر کا رڈاکٹر عامر لیاقت شاہ محمود قریشی کے قدموں میںبھی بیٹھ گئے اور گفتگو کرتے رہے اس دوران عمران خان تسبیح کرتے رہے اور ان کو دیکھتے رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات