بلا شبہ سندھ میں دوبارہ پارٹی کی حکومت ہمارے قائدین کی بہترین سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے

ہم اس مرتبہ بھی وہاں پر مثالی کام کریں گے،محمد اشرف بھٹی

جمعہ 17 اگست 2018 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر صدر محمد اشرف بھٹی نے پارٹی قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو سندھ میں دوبارہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنانے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا شبہ سندھ میں دوبارہ پارٹی کی حکومت ہمارے قائدین کی بہترین سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے ہم اس مرتبہ بھی وہاں پر مثالی کام کریں گے اور اس وجہ سے اب ملک بھر میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ اس قابل نہیں ہیں کہ انہیں اسمبلی میں ووٹ دیا جائے دونوں جماعتیں ہی یو ٹرن کی ماہر جماعتیں ہیں دونوں ہی عوام کے سامنے ایکسپوز ہو چکی ہیں ان کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے عوام کو دھوکا دیکر ان سے ووٹ حاصل کرنا ان کی سیاست کا طرہ امتیاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کی کردار کشی کی جارہی ہے اور من گھڑت خبریں ان کے خلاف پھیلائی جارہی ہیں اور ان کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔