بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا،محکمہ سوئی گیس کی دیوار سے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

جمعہ 17 اگست 2018 23:40

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا ،محکمہ سوئی گیس بنوں آفس کے گیٹ کے سامنے نا معلوم افراد کی طرف سے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جس کو بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا گیس آفس کو کچھ دن پہلے دھمکیاں ملی تھیں کہ وہ عوا م سے جو رشوت لے رہے ہیں وہ لینا چھوڑ دیں اور اپنا قبلہ درست کرے جمعہ کی اعلیٰ الصبح تھانہ سٹی کی حدود میں واقع بنوں ہنجل گیٹ کے قریب محکمہ سوئی گیس کے مقامی دفتر کے گیٹ اور دیوار کے رات کی تاریکی میں معلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا تھا صبح دفتر کے عملے نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ کر سرکلر روڈ کو بند کر کے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اس دوران بم ڈسپوزل یونٹ نے مذکورہ بارودی مواد کو ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیا اور دفتر کو بھی کھول دیا گیا۔