نہری پانی چوروں کے خلاف کارروائی کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات

جمعہ 17 اگست 2018 23:44

ڈی جی خان۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ضلع ڈیرہ غازیخان میں نہری پانی چوروں کے خلاف کارروائی کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ․ اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں کیاگیا․ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ڈی جی کینال ، کچھی کینال ، چشمہ رائٹ بنک کینال اوردیگر نہرو ں سے پانی چوری کی رپورٹس ہیں جس پر کارروائی کیلئے متعلقہ محکموں کو تیاری کرنا ہوگی ․ انہوںنے کہاکہ ڈی جی اور کچھی کینال پر غیر قانونی واٹر لفٹ پمپس کے ذریعے پانی چوری کیاجاتاہے جس سے ٹیل کے کاشتکاروں کو پانی نہیں ملتا ․ عدالت کے احکامات اور اعلی حکام کی ہدایات کو سامنے رکھتے ہوئے پانی چوروں کے خلاف موثر کارروائی کرنا ہو گا․ انہوں نے ڈی جی اور کچھی کینال کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اس سلسلے میں پلان تیار کر کے سفارشات پیش کریں ․ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میاں محمد اقبال مظہر مہار ، فاروق صادق ، ایس پی محمد ظفر بزدار ، اے سی صدر احمد فراز اعوان ، ڈی جی اور کچھی کینال کے ایکسیئن اوردیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :