حیدرآباد،ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے انعقاد کے خلاف عوام کا احتجاج

ہفتہ 18 اگست 2018 00:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے انعقاد کے خلاف عوام کا احتجاج ،مساجد میں مذمتی قرار دادیں منظور ، ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں نمائش کے خلاف عوام نے شدید احتجاج کیا ہے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے جمعیت علمائے اسلام (ف)کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے مولانا تاج محمد نائیون ،حافظ اعظم جہانگیری ، حافظ محمد یٰسین گھو،مولانا ضیاء الرحمن طاہر ،مولانا سعید احمد تالپور،آصف رضا کھوسو اور دیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہاکہ قائد جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر ہم احتجاج کررہے ہیں ہالینڈ میں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے لیے حضو ر اکرم ؐ سے متعلق توہین آمیز خاکوں کی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کو مسلمان ہر گز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ شیطانی قوتیں اسلام کے پھیلاؤ سے خائف ہیں وہ اپنے گندے اعمال کو چھپانے کے لیے ہمارے پیارے نبی ﷺ کو ہدف بناتے ہیں انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی ایسی ناپاک جسارت کرنے والوں کا حشر اچھا نہیں ہو ا ہے انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے مسلمان اس گستاخانہ عمل کو برداشت نہیں کریں گے حکومت پاکستان اس صورتحال کا نوٹس لے اور ہالینڈ کے سفیر کو طلب کرکے مسلمانوں کے جذبات سے انہیں آگاہ کیا جائے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی مجوزہ نمائش کے خلاف مساجد میں بھی مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں خطیب حضرات نے اس حوالہ سے بیان کیا اور مسلم حکمرانوں سے کہا ہے کہ وہ اس مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں بصورت دیگر ہالینڈ کا بائیکاٹ کیا جائے اس سے تمام مسلمان ممالک سفارتی تعلقات منقطع کریں ملی مسلم لیگ کی جانب سے بھی شانِ رسالتؐ میں گستاخی کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔