مئیر حیدرآباد نے عید الاضحی کے ایا م میں قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے لئے پلان ترتیب دیدیا

ہفتہ 18 اگست 2018 00:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) مئیر حیدرآباد سید طیب حسین نے عید الاضحی کے ایا م میں قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے لئے پلان ترتیب دیدیا وہ عید الاضحی کے حوالے سے بلدیہ افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے ہدایت کی کہ حیدرآباد و لطیف آباد میں ایسے محضوص پوائنٹ نبائے جائیں جہاں گلی محلوں سے قربانی کے جانوروں کی آلائیش بمعہ کوڑا کرکٹ باہر لاکر انہیں فوری طور پر ٹھکانے لگایا جائے اور وہاں چونے کا چھٹرکا و،ْ اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے کرایا جائے تاکہ عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھر ے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے انہوں نے شعبہ صحت و صفائی ،کمپلنٹ سینٹر 139کو 24 گھنٹے عید الاضحی کے ایام میں متحرک اور وہیکل انسپکٹر ،مکینکل انجینئرز کوڈمپر لوڈر رودیگر گاڑیا ں درست حالت میں رکھنے اور ڈیزل و پیٹرول کی ہمہ وقت موجودگی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی مئیر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا کہ حیدرآباد اور لطیف آباد کے شہریوں کو عید الاضحی کے ایام میں صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارے فرائض میں شامل ہے جس کے لئے یوسی چیئر مینز اور بلدیاتی افسران سے رابطے میں رہیں اور ان کی مشاورت سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں ہمیں اس دن کی اہمیت اس جذبے و اشعار کے ساتھ منانا ہے کہ یہ سنعت ابراہیمی کے فرائض سے فیضیاب ہونا ہے انہوں نے متلعقہ ملازمین کو تا کید کی وہ اپنی ڈٹیاں بلا تعطل انجام دیں۔