جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے محکمہ کھیل کی طرف سے بھی کھلاڑیوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 18 اگست 2018 00:04

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے دیگر شعبوں کی طرح محکمہ کھیل کی طرف سے بھی کھلاڑیوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، محکمہ کھیل سندھ کے تحت جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول2018کے سلسلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے جس میں آسٹروٹف ہاکی گراؤنڈ بورڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ہاکی کے سنیئر کٹیگیری کے نمائشی میچ میں حیدرآباد سٹی الیون نے لطیف آباد الیون کو تین ایک سے جبکہ جونیئر کٹیگیری کے مقابلے میں لطیف آباد الیون نے باآسانی ٹنڈو جام الیون کو دو صفر سے شکست دی، اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر حیدرآباد ڈویژن عبدالوحید شیخ نے فائنلسٹ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے، برکت بھائی ٹیبل ٹینس ہال میں منعقدہ مقابلوں میں حیدرآباد کے مختلف کلبز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، کھیلے گئے فائنل میں غلام علی نے محمد موسیٰ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس(فیمیل) سندھ یونیورسٹی مختیار بھٹی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، باکسنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد حیسکو اسپورٹس کمپلیکس کے سبزہ زار پر کیا گیا جس کی جونیئر کٹیگیری کے 36 کلو گرام میں کراچی کے خالد خان نے حیدرآباد کے فراز بلوچ کو ، 40کلو گرام میں کراچی کے جاسم خان نے حیدرآباد کے اعجا ز لاکھو کو 46کلو گرام میں حیدرآباد کے آغا مہدی نے ٹنڈ وجام کے محمد عثمان کو، 50کلو گرام میں کراچی کے عمیر خان نے حیدرآباد کے محبوب قمبرانی کو، 52کلو گرام کے مقابلے میں شہباز قمبرانی نے حیدرآباد کے وقاص علی کو اور 57کلو گرام کے مقابلے میں کراچی کے مزمل خان کو اور 40کلو گرام کے مقابلے میں حیدرآباد کے زمان قمبرانی نے واک اوور کی بنیا د پر کامیابی حاصل کی، یوتھ کٹیگیری کے 49کلو گرام میں کراچی کے عبداللہ جان نے حیدرآباد کے سرفراز علی کو52 کلو گرام میں کراچی کے خرم خان نے حیدرآباد کے اسد علی کو،60 کلو گرام میں شاہد خان نے بابر قمبرانی کو ،60کلو گرام کے مقابلے میں حیدرآباد کے بابر ہزارہ نے کراچی کے خضر حیات کو اور 81کلو گرام کے مقابلے میں حیدرآباد کے علی نوز نے حیدرآباد کے انور خان کو شکست دی چیمپیئن شپ کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد محمد خان نے کامیاب باکسروں میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر ارشاد علی مخدوم ، سمیع میمن، فیضان شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :