Live Updates

عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی برطانیہ کی وزیر اعظم نے فون کردیا

پاکستان کیساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولنے کیلیے بھی تیار ہیں،برطانوی وزیراعظم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 17 اگست 2018 22:57

عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی برطانیہ کی وزیر اعظم نے فون کردیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اگست 2018ء) :عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی برطانیہ کی وزیر اعظم نے فون کردیا۔برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولنے کیلیے بھی تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہو چکے ہیں ۔جس کے بعد ملک بھر میں ان کے حامیوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے۔

اس تاریخی موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے ملک بھر میں جشن منانا شروع کردیا ہے۔اس موقع پر ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جارہا ہے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کھلاڑی شکرانے کے نفل بھی ادا کررہے ہیں۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا تھا کہ آج انکا طویل انتظار ختم ہو چکا ہے اور عمران خان کو بھی انی 22 سالہ جدوجہد رنگ لے آئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کھلاڑی پرجوش تھے کہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم بن کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی انہیں برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے نے فون کیا ہے۔دونوں وزراء اعظم کے مابین ہونے والے اس ٹیلی فونک رابطے میں تھریسامے نے عمران خان کو بطور وزیر اعظم انتخاب پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔برطانوی وزیر اعظم نے پیشکش کی کہ نئی حکومت کی مکمل معاونت کریں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولنے کیلیے بھی تیار ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد کسی بھی ملک کے سربراہ کا یہ پہلا رابطہ تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات