Live Updates

عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، فیصل واڈا

ہفتہ 18 اگست 2018 00:06

عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ جو 2 خواب ہم نے دیکھے ان میں سے ایک عمران خان کے وزیراعظم کے انتخاب کی صورت میں پورا ہو گیا ہے، دوسرا خواب نئے پاکستان کا ہے جس کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے جو پارلیمنٹ ہائوس میں تماشا لگایا وہ قابل مذمت ہے، ہمارے پاس بھی کہنے کو ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کرسی کا کوئی نشہ نہیں، اگر ہم ڈلیور نہ کر سکے تو خود الگ ہو جائیں گے۔ فیصل واڈا نے کہا کہ 65 سال کی خرابیاں 5 سال میں ٹھیک کرنا ممکن نہیں ہوگا لیکن اس کی بنیاد ہم ضرور رکھ دیں گے۔ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے جس کی آج بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات