ہیلتھ کیئر پراڈکٹس کا آرڈر کرنے والی خاتون کے پیکٹ سے نکلا ” مردہ مگرمچھ اور چھپکلی“
امین اکبر جمعہ 17 اگست 2018 23:33
رپورٹ کے مطابق چین کے صوبہ ژجیانگ سے تعلق رکھنے والی ژہانگ سوئیچانگ نے آن لائن سٹور سے کچھ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس منگوائی۔ یہ اشیاء انہیں چار پیکٹس میں ملیں۔ ان میں سے تین پیکٹ تو ریگولر تھے لیکن چوتھا الگ سا تھا۔ جب ژہانگ نے پیکٹ کھولا تو اس میں سے بدبو آئی۔ اس کے بعد دیکھا تو اس میں مردہ مگرمچھ اور چھپکلی تھیں۔
ژہانگ اور انکے شوہر نے فوراً پولیس کو خبردار کردیا۔
(جاری ہے)
پولیس نے معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ یہ ایک سیامی مگرمچھ ہے، جو کسی فارم میں پالا گیا تھا۔
اس مگرمچھ پر ایک کیو آر ٹیگ بھی تھا۔ کیو آر ٹیگ کی مدد سے پولیس نے مگرمچھ کے کاغذات اور پرمٹ تلاش کرلیا۔چین میں مگرمچھوں کی فارمنگ قانونی ہے۔ سیامی مگرمچھ کو گوشت اور چمڑے کے لیے پالا جاتا ہے۔
بعد میں پتا چلا کہ آن لائن سٹور نے مگر مچھ غلط پتے پر بھیج دیا تھا۔ یہ کسی اور گاہک کے لیے تھا۔ مگرمچھ اور چھپکلی جب بھیجے گئے تو زندہ تھے لیکن ڈیلیوری میں زیادہ ٹائم لگنے سے مر گئے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.