قائد حزب اختلاف کے لئے 111 اراکین کے دستخطوں کے ساتھ درخواست موصول ہوئی ہے‘ درخواست میں شہباز شریف کو قائد حزب اختلاف نامزد کیا گیا ہے ‘ سپیکر قومی اسمبلی

ہفتہ 18 اگست 2018 00:09

قائد حزب اختلاف کے لئے 111 اراکین کے دستخطوں کے ساتھ درخواست موصول ہوئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان کو بتایا ہے کہ قائد حزب اختلاف کے لئے 111 اراکین کے دستخطوں کے ساتھ درخواست موصول ہوئی ہے جس میں شہباز شریف کو قائد حزب اختلاف نامزد کیا گیا ہے تاہم 20 اگست تک مزید جتنے اراکین اس میں شامل ہوں گے انہیں بھی گنتی میں شمار کیا جائے گا۔