فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ پاکستان کرکٹ کلب نے جیت لی

ہفتہ 18 اگست 2018 00:10

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان کرکٹ کلب نے ٹونی کرکٹ کلب کو 8وکٹوں سے شکست دے کر جیت لیا ۔، فاتح ٹیم نے ٹونی کلب کی طرف سے ملنے والا 186 رنز کا ہدف صرف2 وکٹوں پر پوراکر لیا، علی اسد نے 70 اور اسد شفیق کی53 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے پاکستانی کلب کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، اس سے قبل ٹونی کلب کی ٹیم میر حمزہ اور انور علی کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے صرف 185رنز پر ہی سمٹ گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ پاکستان کر۵کٹ کلب کے چیمپئن بننے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ایل سی سی اے گراونڈ لاہور میں پاکستان کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی، ٹونی کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں صرف185 رنز پر ہمت ہار گئی۔

(جاری ہے)

تبریز بٹ سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نی3 چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، بلال آصف 45 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے، میر حمزہ اور انور علی دونوں بولرز نے 4، 4کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

پاکستان کرکٹ کلب نے ہدف صرف 2 وکٹوں پر 32.3 اوورز میں پورا کر لیا، علی اسد70 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز ایک چھکے اور 4 چوکوں پر مشتمل تھی، رمیز راجہ نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،اسد شفیق 53 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔محمد عمران اور صہیب اللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔