پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید 24عطائیوںکے اڈے سربمہرکر دیے

ہفتہ 18 اگست 2018 00:10

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روز24عطائیوں کے اڈے سربمہرکر دیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور،راولپنڈی ،سیالکوٹ،بہاولنگر اورنارووال میں95علاج گاہوںپرچھاپے مارے اور24عطائیت کے مراکزکو سیل کر دیا گیا جبکہ ریکارڈ کے مطابق26عطائیوںنے دوسرے کاروبار شروع کر دی ہے۔کمیشن نے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی گئی۔ سب سے زیادہ نواڈے روالپنڈی میں،سیالکوٹ7،نارروال اور بہاولنگر ہر ایک میں تین،جبکہ لاہور میں دواڈے سیل کیے گئے۔