کولینکرینویلگی نے بطورامریکی قونصل جنرل لاہور اپنے عہدہ سنبھال لیا

ہفتہ 18 اگست 2018 00:10

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) کولینکرینویلگی نے بطورامریکی قونصل جنرل لاہور کے طور پر اپنے عہدے کی ذمے داری سنبھالی۔ان کے پیش روایلزیبتھ کینیڈی ٹروڈواب بلفاسٹ،آئر لینڈ،برطانیہ میں قونصل جنرل کے طور پر سفارتی ذمے داری سرانجام دینگی۔امریکی محکمہ خارجہ کی رکن کولین کرینویلگی اس سے پہلے امریکی سفارت خانہ کابل افغانستان میں ڈپٹی ببلک افئیرز آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔

قبل ازیں وہ یہاں بطور ڈپٹی چیف آف اسٹاف تعینات تھیں۔

(جاری ہے)

کولین کرینویلگی کی دوسری تعیناتیوں میں پولیٹیکل چیف برائے سفارت خانہ بائے الان باٹار،منگولیا اور باکو،آذربائیجان شامل ہیں۔علاوہ ازیں یوایس مشن برائے سیکورٹی اینڈ کوآپریشن،یورپ اور لاباز،بولیویا اور لاگوس،نائجیریا کے امریکی سفارت خانوں میں خدمات سرانجام دیں۔واشنگٹن میں انہوں نے محکمہ خارجہ کے آپریشن سینٹر میں واچ آفیسر کے طور پر کام کیا۔کولین ٹیکساس کی رہنے والی ہیں اور انہوں نے اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس میں اے اینڈ ایم یونیورسٹی،ٹیکساس سے بی اے کیاہے۔انہوں نے فارن سروس میں 2003میں شمولیت اختیار کی وہ ہسپانوی اور روسی زبانیں جانتی ہیں۔