پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں جمہوری طریقہ اختیار نہیں کیا‘ شہریار خان آفریدی

ہفتہ 18 اگست 2018 00:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں جمہوری طریقہ اختیار نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو مسائل کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرنا چاہیئے اور پھر وزیراعظم پاکستان ان کا جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت کے دوران پی ٹی آئی نے ایک تعمیری اپوزیشن کی اور قومی اسمبلی میں کسی لڑائی یا تشدد کا حصہ نہیں بنی۔ رکن قومی اسمبلی نے حزب اختلاف پر زور دیا کہ وہ اسمبلی میں ماحول خراب کرنے کی بجائے نومنتخب وزیراعظم کو سن لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام کرپٹ عناصر کا احتساب کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ملک کو بری طرح نقصان پہنچایا۔