اٹل بہاری واجپائی امن پسند انسان تھے ‘وہ ایک دور اندیش لیڈر کے طور پر جانے جاتے تھے جو خطے میں امن کے خواہاں تھے ‘پاکستان کے عوام ایسی شخصیت کو قدر کی نگاہ دیکھتے ہیں ‘ہمیں کشمیر سمیت اپنے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھنی ہو گی

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر کی نیو دہلی میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 اگست 2018 00:30

نیو دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اٹل بہاری واجپائی امن پسند انسان تھے ‘وہ ایک دور اندیش لیڈر کے طور پر جانے جاتے تھے جو خطے میں امن کے خواہاں تھے ‘پاکستان کے عوام ایسی شخصیت کو قدر کی نگاہ دیکھتے ہیں ‘ہمیں کشمیر سمیت اپنے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھنی ہو گی ۔

وہ نیو دہلی( بھارت) میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر سید علی ظفر نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی امن پسند انسان تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی ہم ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں اس طرح شرکت کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ واجپائی صاحب خطے کی ترقی کے لیے سارک آرگنائزیشن کے فورم کو فعال بنانے پر یقین رکھتے تھے‘ مسائل کے حل کے لیے انھوں نے سارک فورم کے استعمال پر زور دیا تھا ۔وفاقی وزیر سید علی ظفر نے کہا کہ واجپائی نے کشمیر جیسے ایشو کو بھی سارک فورم پر حل کرنے پر زور دیا تھا ۔واجپائی صاحب نے کیا تھا کہ