Live Updates

عمران خان کا وزیراعظم بننا قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، عمران خان تاریخ کے پہلے حکمران ہونگے جو کسی ڈکٹیشن کے بغیر فیصلے کریں گے، پی ٹی آئی بلوچستان لائرزونگ کے صدر ایوب ترین ایڈووکیٹ

ہفتہ 18 اگست 2018 00:40

کوئٹہ۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) تحریک انصاف بلوچستان لائرز ونگ کے صدر ایوب ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے لیکن جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اس کا دوسرامرحلہ شروع ہونے والا ہے‘ بلا تفریق احتساب کا عمل اب رکنے والا نہیں ہے۔ یہ بات انہو ں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کے موقع پر وکلاء اور پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ایوب ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان کا انتخاب ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے عمران خان نے کرپشن کیخلاف آواز بلند کی اور پھر اس پرثابت قدم بھی رہے عمران خان تاریخ کے پہلے حکمران ہونگے جو کسی ڈکٹیشن کے بغیر فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی 22سالہ جدو جہد رنگ لے آئی ہے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گااور کرپٹ مافیا قانون کی گرفت میں ہو گاعمران خان کی کامیابی اصل میں پاکستان کی کامیابی ہے اب پاکستان کو ترقی کی منزلیں طے کرنے سے کوئی نہیں روک ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف اور عمران خان پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات