Live Updates

عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خوشی میں حضروکے مقامی دفتر میں مٹھائی تقسیم

ہفتہ 18 اگست 2018 00:50

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خوشی میں حضروکے مقامی دفتر میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خان خالد خان ،ضلعی ترجمان عمران خان ،عمر خان ،حافظ عبد الخیی ،نور خان،حافظ راشد،ملک نسیم کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کارکنوں نے عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر انکو مبارکباد دی۔ اس موقع پر کارکنوں نے کہا کہ عمران خان ایک ایماندار اور محب وطن لیڈر ہین انکی قیادت مین ملک ترقی کی منزلیں طے کریگا عوام نے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر نعرے بازی کی اور انکو کامیاب ہونے پر مبارکباد دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات