ایبولا کے انسداد کے راستے میں مسلح تنظیمیں حائل ہیں، عالمی ادارہ صحت

ہفتہ 18 اگست 2018 10:40

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے انسداد کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں کے راستے میں مسلح تنظمیں حائل ہیں اور کسی شدید متاثرہ علاقوں تک ہیلتھ ورکرز کو پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق کانگو کے علاقے شمالی کیوٴْو میں ایبولا سے ہونے والی ہلاکتیں 44 تک پہنچ گئی ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد15 سو کے لگ بھگ ہے۔ اقوام متحدہ کی بہبود اطفال کی تنظیم یونیسیف کے مطابق ایبولا کی لپیٹ میں بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی آ چکی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ کانگو میں ایبولا وائرس، اٴْن علاقوں میں وبا کی صورت اختیار کر گیا ہے، جہاں پرتشدد حالات پائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :