ہزارہ یونیورسٹی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے سلسلہ میں 21 سے 23 اگست تک بند رہے گی

ہفتہ 18 اگست 2018 11:11

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے سلسلہ میں 21 سے 23 اگست 2018ء (منگل تا جمعرات) تعلیمی و انتظامی سرگرمیوں کیلئے بند رہے گی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی دوبارہ 24 اگست 2018ء بروز جمعتہ المبارک کو کھل جائے گی۔ اس سلسلہ میں یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔