اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں 20 ہزار نئے رہائشی یونٹس تعمیرکرنے کا اعلان

ہفتہ 18 اگست 2018 11:38

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید بیس ہزار نئے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیت المقدس میونسپلٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی شہر میں صنعتی علاقوں اور ہوٹلوں کے ساتھ بیس ہزار سے زائد نئی عمارات تعمیر کی جائیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شہری ازسرنو بحالی اقدام کا حصہ ہے۔ پراجیکٹ کی مالیت 379 ملین ڈالر ہے۔ دریں اثناء فلسطینی حکام نے اسرائیل کے اس نئے اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :