Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کو ستاروں کی مبارکباد

خدا عمران خان کو وہ طاقت دے جس سے وہ اپنے کیے تمام وعدے پورے کرسکیں ،ْ عمران عباس ،ْ زید علی ،ْ ثمینہ پیر زادہ

ہفتہ 18 اگست 2018 12:01

وزیر اعظم عمران خان کو ستاروں کی مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی میں 176 اراکین کی حمایت کے ساتھ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ،ْان کے وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی ملک بھر میں کارکنان اور حمایتیوں نے خوشییاں منائی ،ْسوشل میڈیا عمران خان کو مبارکبادینے میں سب سے آگے رہا ،ْاس دوران اسٹارز بھی نئے وزیر اعظم کی حمایت میں آگے نظر آئے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے بڑے ناموں نے عمران خان کو ٹوئٹر پر 22ویں وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔اداکار عمران عباس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان کو ہمارے نئے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد، بہت امید ہے کہ پاکستان کو اس طرح آگے بڑھتے ہوئے دیکھوں جیسے کبھی نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

کامیڈین زید علی نے لکھا کہ پہلی بار پاکستان میں سب خوش اور پر امید ہیں، خدا عمران خان کو وہ طاقت دے جس سے وہ اپنے کیے تمام وعدے پورے کرسکیں اور ہمارے خوبصورت ملک کو اس اونچائی پر لے جائیں جو اس سے قبل نہیں دیکھی۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ہاں ہم نے عمران خان کا انتخاب کیا، اور پھر انہیں اپنا وزیر اعظم منتخب کیا۔فیصل قریشی نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ خدا آپ کو ہر نیک مقصد میں کامیاب کرے۔اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ انہیں عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کا بے صبری سے انتظار رہا۔ماورا حسین نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنتا دیکھ ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔حمزہ علی عباسی نے بھی عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ٹویٹ کی۔فرحان سعید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی ،ْتبدیلی آگئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات