ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 18 اگست 2018 12:18

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پر کمی ہوئی جس کی وجہ چین امریکا تجارتی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں کے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 168 ین (1.52 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 200 یوان کم ہوکر 11725 یوان (1704 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 0.7 امریکی سینٹ کم ہوکر 133.1 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :