کوسٹا ریکا اور پاناما میں زلزلے کے جھٹکے

ہفتہ 18 اگست 2018 12:18

کوسٹا ریکا اور پاناما میں زلزلے کے جھٹکے
سینٹ جوز۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) وسطی امریکی ملک کوسٹا ریکا اور پاناما میں سرحد کے قریب 6.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز گولف فیٹو شہر سے 19 کلومیٹر شمال میں اور زمین کی سطح سے 19 کلومیٹر نیچے تھا جو یہاں سے 87 کلو میٹر جنوبی مغرب میں پاناما کے ڈیوڈ شہر میں واقع ہے۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ سونامی وارننگ کا اجرا بھی نہیں کیا گیا ۔