گوگل کے کارکنوں کا چین کے لیے سینسر شدہ سرچ انجن بنانے پر احتجاج

ہفتہ 18 اگست 2018 12:18

گوگل کے کارکنوں کا چین کے لیے سینسر شدہ سرچ انجن بنانے پر احتجاج
نیویارک ۔ 18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) گوگل کے ایک ہزار سے زیادہ کارکنوں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں کمپنی کے ایک خفیہ منصوبے کے تحت چین کی سینسر شپ پالیسی سے مطابقت رکھنے والے سرچ انجن کی تیاری کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی اداے کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ کارکنوں کو اس بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں جب کہ انہیں کام کے متعلق فیصلوں سے اخلاقی طور پر آگاہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے یہ شکایت بھی کی کہ زیادہ تر کارکنوں کو میڈیا کے ذریعے ہی پراجیکٹس اور ان کے کوڈکے بارے پتا چلتاہے۔

متعلقہ عنوان :