اسلاملک سنٹر یونیورسٹی نے داخلہ فاجمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

ہفتہ 18 اگست 2018 12:26

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء)شیخ زید اسلامک سنٹرپشاوریونیورسٹی نے بی ایس اسلامک سٹڈیز اینڈ کمپیوٹرٹیکنالوجی کے داخلہ شیڈول پر نظر ثانی کرتے ہوئے داخلہ فارم جمع کرنے کی تاریخ 29اگست تک بڑھادی ہے‘ انٹری ٹیسٹ اور انٹرویوز 10ستمبر کو ہونگے جبکہ میرٹ 14ستمبر کو جاری کی جائیگی‘ داخلے 24سے 28ستمبر تک ہونگے جبکہ کلاسز کاآغاز یکم اکتوبر سے کیاجائیگا۔