درخت زندگی کی بقاء کے ضامن ہیںشجرکاری انسانیت کی بہترین خدمت ہے ،عبد الحمید کیانی

ایک درخت سترانسانوںکوآکسیجن مہیاکرتاہے ،شجرکاری انسانی زندگی اورماحولیات کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے ،شجرکاری کیلئے اسلام نے ترغیب دی ہے اس عمل کوصدقہ جاریہ بتایاگیاہے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 18 اگست 2018 12:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء)ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی نے کہاہے کہ درخت زندگی کی بقاء کے ضامن ہیںشجرکاری انسانیت کی بہترین خدمت ہے ایک درخت سترانسانوںکوآکسیجن مہیاکرتاہے شجرکاری جہاں انسانی ضرورتوںمیںکام آتی ہے وہیںانسانی زندگی اورماحولیات کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے شجرکاری کے لیے اسلام نے ترغیب دی ہے اس عمل کوصدقہ جاریہ بتایاگیاہے ۔

پودوںسے زمین سرسبزوشاداب اورماحول صاف ستھرارہتاہے کسی بھی ملک کی فطری خوبصورتی اورصاف ستھراماحول پودوںاوردرختوںسے ہی ہوتاہے پودے انسانوںاورجانوروںکی صحت میںاہم کرداراداکرتے ہیںتمام اداروںکے اساتذہ کرام اپنے اپنے ادارہ جات کے اندرشجرکاری کریںاورطلباء وطالبات کوبھی اس بات کاپابندکریںکہ وہ اپنے گھروںاوراردگردکے ماحول میںبھی درخت لگائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے گورنمنٹ عابدہ ملک گرلزسکول میںمیںپودے لگاکرشجرکاری کرتے ہوئے کیا۔اس موقع صدرمعلمہ فرخندہ سلطانہ،ڈی ایف اوزعمران صادق ملک،چوہدری سلیمان احمد ،رینج آفیسرسردارمحمدسلیم،سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ پریس کلب طارق لون،مبارک علی بسمل،حمیدزیدی،قاسم بٹ کے علاوہ دیگربھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی نے کہاکہ درختوں کی کمی کے باعث فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے اساتذہ کرام،طلباء شجر کاری مہم میں قومی فریضہ سمجھ کر حصہ لیں درختوں کی کمی سے ماحول میں برے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیںفضائی آلودگی سے انسانی صحت پر برے اثرات پڑھ رہے ہیں جس سے نئی نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں درختوں کی پیدوار بڑھانے سے نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی ہو گئی بلکہ انسانی صحت پر اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے مثبت اثرات ہوں گے انہوںنے کہاکہ اساتذہ کرام طلباء وطالبات کودرختوںکی اہمیت اورافادیت بارے بھی تفصیل سے بتائیںتاکہ انہیںدرختوںکی اہمیت وافادیت کاپتہ چل سکے اورانہیںاس بات کاادراک ہوسکے کہ درخت ہماری زندگی میںکتنی اہمیت رکھتے ہیں۔