وزیر برقیات ، وزیر لوکل گورنمنٹ اور وزیر مال و بہبود آبادی آزاد کشمیر کا سابق سینئروزیر چوہدری محمد یوسف کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 18 اگست 2018 12:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء)آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان ، وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ نصیر احمد خان اور وزیر مال و بہبود آبادی سردار فاروق سکندر خان نے آزاد کشمیر کے بزرگ سیاسی وسماجی راہنما ، سابق سینئروزیر حکومت چوہدری محمد یوسف کے انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے رنج وغم کااظہارکیاہے وزراء کرام نے اپنے تعزیتی پیغام میںکہاہے کہ چوہدری محمدیوسف نے سیاست میںوضع داری اوررواداری کوفروغ دیاانہوںنے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میںجگہ دے اورپسماندگان کوصبرجمیل عطاکرے۔