اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملکی ٹیلی کام کے ایک ادارے کو مراعات دینے کے الزام میں چار گھنٹے پوچھ گچھ

ہفتہ 18 اگست 2018 12:50

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملکی ٹیلی کام کے ایک ادارے کو مراعات دینے کے الزام میں چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کو کرپشن کے جن تین الزامات کا سامنا ہے اٴْن میں سے ایک الزام میں پوچھ گچھ کی گئی ۔ انسداد بدعنوانی کے ادارے کے حکام کے مطابق بینجمن نیتن یاہو نے بازیق ٹیلی کام کو خصوصی مراعات دلوائی تھیں تا کہ اٴْن کی اور ان کی اہلیہ کی خصوصی ٹیلی وژن کوریج کی جا سکے۔ چھان بین کرنے والے حکام نے ملکی وزیراعظم سے 4 گھنٹے تک تفتیشی سوالات کیے۔

متعلقہ عنوان :