Live Updates

نئی حکومت تبدیلی کے نام پر ملک کو تجربہ گاہ بنانے کی بجائے مثبت پالیسیوں کو آگے بڑھائے‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ

سی پیک منصوبوں کی تیز ی سے تکمیل جاری ہے ،محض سیاسی مخالفت کی بناء پر تبدیلی نہیں کی جانی چاہیے ‘ سینئر نائب صدر میاں عثمان

ہفتہ 18 اگست 2018 13:01

نئی حکومت تبدیلی کے نام پر ملک کو تجربہ گاہ بنانے کی بجائے مثبت پالیسیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان نے کہا ہے کہ نئی حکومت تبدیلی کے نام پر ملک کو تجربہ گاہ بنانے کی بجائے کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابقہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کو آگے بڑھائے ،اعلانات اور عملی اقدامات میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے اور پوری قوم پی ٹی آئی کی قیادت کو ان کے وعدے یاد دلاتی رہے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف مارکیٹوں کے تاجروں پرمشتمل وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال اور خصوصاً تاجر وں کو درپیش مسائل بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔میاں عثمان نے کہا کہ گزشتہ مالی سال شرح نمو جی ڈی پی کا 5.8فیصد رہی لیکن اب دیکھنا ہے کہ نئی حکومت اسے کس فارمولے سے اوپر لے کر جاتی ہے اور اسی سے ترقی کا اندازہ لگایا جا سکے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جارہا ہے جیسے ملک میں ہر چیز تبدیل کر دی جائے گی لیکن اس طرح کی سوچ اور اقدامات قطعی طور پر ملک کیلئے سود مند نہیں ہوں گے۔ ملک کو تجربہ گاہ بنانے کی بجائے کھلے دل کا مظاہرہ کیا جائے اور سابقہ حکومت کی ایسی بہت سے پالیسیاں ہیں جنہیں ملک و قوم کے بہترین مفاد میں آگے بڑھا کر جلد نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی شفافیت سے تیز ترین تکمیل کیلئے بے پناہ کاوشیں کی گئی ہیں جس کے عالمی ادارے بھی معترف ہیں اس لئے محض سیاسی مخالفت کی بناء پر اس میں تبدیلی نہیں کی جانی چاہیے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات