Live Updates

ْاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان کی وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے پر عمران خان کو مبارکباد

ستمبر میں جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کیلئے چشم براہ ہیں، انٹونیو گوئتریش

ہفتہ 18 اگست 2018 13:13

ْاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان کی وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے ..
اسلام آباد ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئتریش نے پاکستان کی وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے پر عمران خان کو مبارکباددیتے ہوئے اس امیدکا اظہارکیاہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان اوراقوام متحدہ کے درمیان دنیاء بھر میں پیس کیپنگ آپریشنز سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کومزید فروغ حاصل ہوگا۔

وزیراعظم پاکستان کے نام اپنے مکتوب میں عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم عمران خان کیلئے اپنی گرمجوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں یقین ہے کہ اقوام متحدہ اورپاکستان کے درمیان تعاون کوفروغ ملے گا اوروہ ستمبر میں جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کیلئے چشم براہ ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس 18 ستمبر سے جبکہ اعلیٰ سطح کی ڈیبیٹ 25ستمبر سے شروع ہوگی، اب تک 154 سربراہان ریاست وحکومت نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ پاکستان عالمی ادارے کا بالخصوص پیس کیپنگ آپریشنز میں قابل اعتماد شراکت دار رہاہے اورپاکستان نے اس ضمن میں دنیا بھر میں عملی معاونت فراہم کی ہے۔اپنے مکتوب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبوں ، یواین کنٹری ٹیم برائے انسداد دہشت گردی وانتہاء پسندی، پائیدارترقیاتی اہداف اورانسانی حقوق کے تحفظ سمیت تمام شعبوں میں تعاون کیلئے چشم براہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات