کولمبیا بحرالکاہل کے آرپار تجارتی شراکت داری میں شامل ہو، جاپان

ہفتہ 18 اگست 2018 13:15

ٹوکیو ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) جاپان کے وزیرِ خارجہ تارو کونو نے اپنے نئے کولمبیائی ہم منصب کارلوس اومس ٹرٴْوہیلو سے ملاقات کے دوران زور دیا ہے کہ جنوبی امریکی ملک بحرالکاہل کے آرپار شراکت داری برائے آزادانہ تجارتی سمجھوتے میں شامل ہو جائے۔

(جاری ہے)

کونو وسطی اور جنوبی امریکا کے دورے پر ہیں۔کولمبیا کی نئی حکومت نے رواں ماہ کے اوائل میں اقتدار سنبھالا جبکہ پیشرو حکومت نے مذکورہ سمجھوتے میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ اس سمجھوتے میں جاپان سمیت 11 ممالک شامل ہیں۔دونوں وزراء نے آزاد تجارت کے تحفظ کے لیے تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔