وزیراعظم عمران خان نے برسوں سے چلی آ رہی روایت توڑ دی
عمران خان نے حلف برداری کے لیے آنے پر صدر مملکت سے مصافحہ نہیں کیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اگست 2018 13:46
(جاری ہے)
سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی حلف اُٹھانے کے بعد سابق صدر آصف علہی زرداری سے ہاتھ ملایا تھا تو پھر عمران خان نے ایسا کیوں نہیں کیا؟ ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف لینے کے لیے کھڑے وزیراعظم عمران خان کی باڈی لینگوئج پر بھی کاگی باتیں ہو رہی ہیں ۔
حلف اُٹھاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کئی بار اٹکے اور الفاظ کی ادائیگی میں انہیں دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ جس پر ٹویٹر صارفین نے کہا کہ نو منتخب وزیراعظم عمران خان کے لیے یہ لمحہ بہت بڑا تھا اور بلا شُبہ وہ اس وقت بہت جذباتی ہوں گے یہی وجہ ہے کہ عمران خان کو اُردو پڑھنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک ٹویٹر صارف نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنی کلاس میں سب کے سامنے نہیں بول سکتے وہ بھی عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں اٹکنے پر بات کر رہے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ عمران خان نے حلف برداری کی تقریب میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ پرچی سے دیکھ کر نہیں پڑھ سکتے، اور یہ کہ کوئی ان کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔ ٹویٹر صارف نے لکھا کہ کسی کے پیچھے پیچھے پڑھنا عمران خان کے اسٹینڈرڈ کے برعکس ہے۔ اور اُردو بولنا عمران خان کے لیے ایک چیلنج تھا۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ بالآخر عمران خان اور صدر ممنون حسین کا اسکیچ سچ ثابت ہو گیا اور آج عمران خان سے صدر مملکت ممنون حسین نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے انتخاب ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان 176 ووٹ لے کر ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔ جس کے بعد آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.