ملک بھر میں انسانیت سے محبت کرنے والوں کا عالمی دن کل منایا جائیگا

ہفتہ 18 اگست 2018 14:25

فیصل آباد۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانیت سے محبت کرنے والوں کا عالمی دن کل 19اگست بروز اتوار کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔ اس موقع پر مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہرو ںمیں خصوصی تقریبات ، واکس ، سیمینارز، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس دن کے منانے کا مقصد انسانیت کی بھلائی اور فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں ، انسان دوست افراد کی اہمیت و عظمت کے اعتراف سمیت انسان دوستی سے متعلق عوامی شعور کو اجاگر کرنا ہے۔اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا انسانیت سے محبت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :