امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 18 اگست 2018 14:32

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.31 فیصد بڑھ کر 1177.21 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 20 سینٹ (0.02 فیصد) اضافے کے ساتھ 1184.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1178.81 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1186.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1175.22 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کم ہوکر 1181.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :