Live Updates

خاتون اوّل بشریٰ بیگم کا نئی رہائش گاہ کا دورہ

ہفتہ 18 اگست 2018 14:51

خاتون اوّل بشریٰ بیگم کا نئی رہائش گاہ کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بیگم نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ رہائش گاہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کی قریبی دوست فرح خان نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ رہائش گاہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ نئی رہائش گاہ کا دورہ کرنے کے بعد واپس بنی گالا روانہ ہوگئیں۔اس سے قبل خاتون اوّل بشریٰ بی بی نے عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے سفید عبایا اور نقاب پہن رکھا تھا ،ْوہ اس دوران سفید رنگ کی تسبیح تھامے ورد و دعا میں مصروف نظر آئیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات