Live Updates

ہماری نیت صاف، ملکی ترقی کیلئے انتھک محنت کریں گے ،ْجہانگیر ترین

ہفتہ 18 اگست 2018 14:57

ہماری نیت صاف، ملکی ترقی کیلئے انتھک محنت کریں گے ،ْجہانگیر ترین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہماری نیت صاف ہے، ملکی ترقی کیلئے انتھک محنت کریںگے ،ْ مجھے اتنی خوشی ہے، میرے تاثرت زبان پر نہیں آرہے ،ْ 21 اگست کو ملک سے باہر جا رہا ہوں، اب گھر بیٹھوں گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے تاثرت زبان پر نہیں آرہے، مجھے اتنی خوشی ہے، اللہ تعالیٰ اس ملک کو ترقی دے۔ انہوں نے کہا ہم ملک کی ترقی کیلئے انتھک محنت کریں گے، پورے ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ہماری نیت صاف ہے اور محنت کرنے کا ارادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا میں 21 اگست کو ملک سے باہر جا رہا ہوں، اب گھر بیٹھوں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات